• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کومبنگ آپریشنز ،افغان شہری سمیت 34 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز میں ایک افغان شہری سمیت 34 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاگیا، مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اورکومنگ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران 809افراد،342 گھروں ،35 ہوٹلوں،53دکانوں ، 286موٹر سائیکلوں اور 90 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جبکہ جانچ پڑتال کیلئے ایک افغان شہری سمیت 34 مشکوک افراد اور 22 موٹر سائیکلوں کوبھی تھانہ جات منتقل کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید