• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس، مزید 3گواہوں پر جرح ، سماعت آج

اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں زیر سماعت ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں مزید تین گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران سرکاری وکیل راجہ نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر وکیل صفائی نے استغاثہ کی جانب سے دو اے سی اور ایک لیڈی کانسٹیبل سمیت تین گواہان پر جرح مکمل کی۔ عدالت نے استغاثہ کے بقیہ تمام گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ کیس میں اہم گواہ تفتیشی افسر پر آج جرح متوقع ہے۔
اسلام آباد سے مزید