• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق ،پاک فوج نے 4گھنٹے میں بھارت کو زیر کر دیا،زاہد بختاوری

راولپنڈی ( خبر نگار خصوصی )آپریشن بنیان المرصوص معرکہ حق کی مناسبت سے مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ رجسٹرڈراولپنڈی کے گروپ لیڈر و انجمن شہریان کے چیئرمین زاہد بختاوری نے تنظیم کے عہدیداران جن میں شیخ عنایت اللہ، رفیق بھاٹیہ ، ناظم یعقوب بٹ ، محمد ریحان، ملک احمد اعوان، راو عرفان شاہد، ملک منیر، فاروق اعوان، زاہد خان، متین خان شیخ محمد بخش، سعادت خٹک، راجہ ابراہیم ، نصیر چوہدری کے علاوہ دیگر تاجرعہدیدارانکے ہمراہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد بختاوری نے کہا کہ پاک فوج نے گزشتہ سال نومئی کو بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کا بھر پور جواب دیتے ہوئے شکست سے دوچار کیا ۔ایک سوال کے جواب میں زاہد بختاوری نے کہا کہ چانکیا کے نالائق شاگرد مودی کو جنگ بھی لڑنی نہیں آ تی،ہمارے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے بھارت کی جارحیت کا 4گھنٹے میں دندان شکن جواب دیکر اسے شکست سے دوچار کیا اورپاکستانی قوم کو ایک لڑی میں پرو دیا اور دنیا کو یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستانی فوج اور قوم ایک ہیں، ہمیں اپنے شہداءپر فخر ہے، معرکہ حق کی کامیابی کی خوشی میں 9مئی بروز ہفتہ معرکہ حق بنیان المرصوص ریلی کا انعقاد ہو گا۔
اسلام آباد سے مزید