• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی نے آبادیوں اور مساجد میں معصوم افراد کو نشانہ بنایا،معرکہ حق شہداء فاؤنڈیشن

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) معرکہ حق شہداء فاؤنڈیشن کے صدر شرجیل میر اور جنرل سیکرٹری یاسر مقصود نے کہا ہے کہ مودی نے چھ مئی کی رات کو دہشت گردی اور جارحیت کی آبادیوں اور مساجد میں معصوم افراد کو نشانہ بنایا،بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا پاکستان نے دن کے اجالے میں جواب دیا پوری پاکستانی قوم یکجا نظر آئی اور پاک افواج کے ساتھ کھڑی نظر آئی پاکستان نے ایسا منہ توڑ جواب دیا جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معرکہ حق شہداء فاؤنڈیشن کے صدر شرجیل میرکا کہنا تھا کہ مودی معصوم بچوں کا قاتل ہےجسےجنگی جنون چڑھا ہوا ہے،مودی کو پیغام دیتے ہیں کہ وہ کسی بھول میں نہ رہےدوبارہ حماقت کی تو اس سے بھی تگڑا جواب ملے گا،پوری قوم بنیان مرصوص بن کر کھڑی ہے،پاک فوج نے فجر کے ٹائم بنیان مرصوص کا آغاز کیا اور چار گھنٹوں میں دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا پاک فوج نے بھارتی فوج اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والےشہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔
اسلام آباد سے مزید