راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق اشتہاری نے ذاتی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ خنجر کے وار سے شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کر دیا تھا،وہ رواں سال جنوری سے پولیس کو مطلوب تھا،نصیر آباد پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت دیگر ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔