• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام تقریب 600ہنر یافتہ خواتین میں اسناد تقسیم

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام ملتان آرٹس کونسل میں ’’مضبوط عورت، مضبوط پنجاب‘‘پروگرام کا انعقاد، مختلف ہنر حاصل کرنے والی 600خواتین میں اسناد تقسیم،پارلیمانی سیکرٹری سعدیہ تیمور مہمان خصوصی جب کہ سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب ثمن رائے، ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق، سابق رکن قومی اسمبلی شیخ طارق رشید، ایم پی اے جاوید انصاری اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی خصوصی شرکت، تقریب میں سحر پروگرام اور چیف منسٹر ایمبیسڈر پروگرام کے تحت خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں اور تربیتی مواقع پر روشنی ڈالی گئی،اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری سعدیہ تیمور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا مشن خواتین کو تعلیم اور ہنر فراہم کر کے انہیں فعال شہری بنانا ہے۔
ملتان سے مزید