• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو سٹاک سیکٹر،35؍ارب کی ترقیاتی اسکیمیں

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت حکومت پنجاب نے لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے لیے 35 ارب روپے کی خطیر ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی ہے، جس کا اعلان ملتان لائیو سٹاک کامپلیکس میں منعقدہ ایک اہم سیمینار میں کیا گیا، سیمینار میں سپیشل سیکرٹری ساؤتھ پنجاب اسد نعیم، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عثمان طاہر، ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن لاہور ڈاکٹر سید ندیم بدر، ڈائریکٹر جنرل پراڈکشن لاہور ڈاکٹر کنور نعیم، پارلیمنٹیرین رانا اعجاز نون، محمد خان ڈاہا اور ترقی پسند فارمرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ فارمر اور ملک کی خوشحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈاکٹر عثمان طاہر نے کہا کہ حکومت پنجاب لائیو سٹاک سیکٹر کی ترقی کے کوشاں ہے، جس کا مقصد فارمرز کی آمدن میں اضافہ اور اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
ملتان سے مزید