• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کپاس اگاؤ معیشت بچاؤ مہم‘‘ کو قومی سطح پر شروع کیا جائے،پی سی جی اے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ’’کپاس اگاؤ معیشت بچاؤ مہمʼʼ کو قومی سطح پر شروع کیا جائے، زراعت دشمنی، ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ مالی سال 27۔2026 کے وفاقی بجٹ میں پی سی جی اے کی تجاویز اور سفارشات کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے، شام لا ل منگلانی، چیئرمین پی سی جی اے، پاکستان کاٹن جنرز ایسو سی ایشن کا 62واں اجلاسِ عام مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس کی صدارت شام لا ل منگلانی، چیئرمین پی سی جی اے نے کی۔ اجلاس میں پی سی جی اے کے تمام آفس ہولڈرز، سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی کے ممبران اور پنجاب اور سندھ سے جنرز حضرات کی ایک کثیر تعداد کے علاوہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سینیئر وائس پریزیڈنٹ ثاقب فیاض مگوں کی زیرِ قیادت خصوصی دعوت پر شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ پی جی سی اے اپنے ممبران کے مسائل کو حل کرنے اور ان کے مفادات کے لئے ہمیشہ متحرک رہتی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ فیڈریشن پی سی جی اے ساتھ کھڑی ہے اور آنے والے بجٹ میں ٹیکسوں کے حوالے سی آپ کو اچھی خبر ملے گی۔ پی سی جی اے کی جانب سے وائس چیئرمین راجہ رمیش اتوانی، سابقہ چیئرمین مختار احمد خان بلوچ، ممبر پی سی جی اے گوپال داس، سابق چیئرمین حاجی حفیظ انور، سنیئر ممبر پی سی جی اے ملک طلعت سہیل،ممبر سی ای سی ہریش کمار ویدانی، سینیئر ممبر پی سی جی اے حاجی محمد عاشق رحمانی، محمد معیذ ممبر پی سی جی اے، سابق چیئرمین سہیل محمود ہرل اور سابق چیئرمین چوہدری وحید ارشد نے خطاب کیا۔
ملتان سے مزید