ملتان (سٹاف رپورٹر)تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ ماں اور تین بچوں کی پھندہ لگی لاشیں ملنے کا معاملہ ،پولیس نے جان بحق ہونے والی خاتون مریم بی بی کے بھائی اللہ دتہ کی مدعیت میں خاوند دیور اور بھابی کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ تینوں ملزمان پولیس حراست میں جن سے تاحال تفتیش جاری ہے تاہم قتل ہے یا خودکشی دوروز گزر جانے کے باوجود پولیس حکام کی جانب سے تاحال کوئی آفیشل بیان جاری نہ کیا گیا ہے۔واضح کے کہ ملتان کے علاقہ کچی آبادی ممتاز آباد میں منگل کی شام ایک گھر میں مریم بی بی اسکے تین کم سن بچوں حسن ،حسین اور حورین فاطمہ کی پھندہ لگی لاشیں ملی تھیں ، مریم بی بی کے بھائی اللہ دتہ کے مطابق کہ وہ حبیب کالونی کا رہائشی ہے اسکی بڑی بہن مریم بی بی کی شادی مرتضی ٰولد کرامت سے ہوئی، 2023 میں مرتضی نے اسکی بہن مریم بی بی کو مارنا پیٹنا شروع کیا اور گھر میں لڑائی جھگڑا رہنے لگا مرتضیٰ میری بہن کو طعنے دیتا تھا کہ تم پہلے سے شادی شدہ تھیں طلاق یافتہ ہو میرے گھر سے نکل جاؤ میری ہمشیرہ کا جیٹھ اکبر اور جیٹھانی شگفتہ جھگڑا کرتے تھے ۔پولیس نے اللہ دتہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔