• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نان کسٹم اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے کراچی نے نان کسٹم اشیاء کی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے سی سی سی کراچی کے مطابق صدر پاسپورٹ آفس روڈ الیکشن کمیشن کے قریب بس سمیت ملزم بشیر احمد ولد جان محمد کو گرفتار کر کے بس نمبر BTA-079 سے نان کسٹم اشیاء کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی ۔پکڑی گئی اشیاء میں سولر انورٹرز، کپڑا، صابن اور موٹر بائیک چینز کی بھاری مقدار شامل ہے۔ابتدائی پوچھ گچھ میں ملزم نے اسمگلنگ نیٹ ورک میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ۔اسمگل شدہ سامان سمیت ملزم کو تھانے منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید