• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق کے حوالے سے پہلا پوٹھوہاری نغمہ ریلیز

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) ریڈیو پاکستان راولپنڈی نے معرکہ حق کے حوالے سے پہلا پوٹھوہاری نغمہ ریلیز کر دیا جو کہ آ ئی ایس پی آر کے تعاون سے پیش کیا گیا ۔ نغمہ نگار عظمت مغل ، گلوکار عدنان رضا چوہدری اورپروڈیوسر مہوش راجہ ہیں۔ اس نغمے کی خاص بات یہ کہ انتہائی مختصر وقت میں تیار کیا گیا، اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل سعید احمدشیخ،ڈائریکٹر پروگرامز مسرت شاہ رخ اور خاص کر سٹیشن ڈائریکٹر محمد عاطف اور پروگرام منیجر کامران ملک کی کاوشوں سے یہ نغمہ ریلیز ہوا، ملی نغمے کے خالق ، گلوکار اور پروڈیوسر کی شبانہ روز محنت سے خطہ پوٹھوہار کے باسیوں کے لیے ایک اہم اور قابل فخر لمحہ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید