• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤس سیلنگ الاؤنس میں %20 کٹوتی نامنظور، ملازمین اُردو یونیورسٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انجمنِ اساتذہ وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کی جانب سے لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سے موصول ہونے والی حالیہ 37.6ملین کی گرانٹ سے اساتذہ اور ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس سیلنگ اور وفاقی اُردو یونیورسٹی کےاکاؤنٹ میں موجود اربوں روپے کے فنڈز سے پینشن ہولڈرز کے بقایاجات فوری طور پر ادا کیے جائیں۔ انجمن اساتذہ نے انتظامیہ کی جانب سے ہاؤس سیلنگ الاؤنس میں %20 کٹوتی کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے۔ اس حوالے سے جاری کردہ خط کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی محتسب کی عدالت میں جمع کروائے گئے اعداد و شمار خود اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ یونیورسٹی کے پاس پینشن اور جی پی فنڈز کی مد میں ایک ارب روپے سے زائد کی رقم موجود ہے۔ اس کے باوجود ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کو ان کی پینشن اور ریٹائرمنٹ کے بعد کے بقایاجات سے محروم رکھنا معاشی استحصال کے مترادف ہے۔

ملک بھر سے سے مزید