مانسہرہ (این این آئی)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں اور قوم تیار ہے، عمران خان حکم کریں تو پورا پاکستان بند کردینگے، پارٹی قائد کے علاوہ کسی کی ہدایات نہیں سنوں گا ، بیرون ملک بیٹھ کر تنقید کرنے والوں نے پارٹی کو تقسیم کر دیا ہے،عمران خان کی رہائی کیلئے متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا، رہنماؤں کی کردار کشی سے مسائل مزید بڑھیں گے، مولانا ادریس کی شہادت قابل مذمت ہے۔ مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ حکومت نے عمران خان کی رہائی کیلئے تمام قانونی اور آئینی راستے اختیار کیے ہیں، جن میں پارلیمنٹ، قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں اور عدلیہ سے رجوع بھی شامل ہے، مگر اسکے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔