کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی عوام کی اکثریت ٹرمپ اور ہیگستھ کے مذہبی جنگی بیانیے سے نالاں، ٹرمپ کی مذہبی تصویر پوسٹ پر 87فیصد امریکی ناراض، ریپبلکن ووٹرز میں بھی مخالفت سامنے آگئی۔وزیر دفاع کے جنگی مذہبی بیان پر بھی عدم اطمینان، پوپ لیو کے امن مؤقف کو وسیع حمایت حاصل ہے۔ فوربز کے مطابق ایک تازہ سروے میں امریکی عوام کی اکثریت صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے مذہبی جنگی بیانیے سے غیر مطمئن ہے۔