اسلام آباد (عاطف شیرازی ) پاکستان نےقطر سےسپلائی معطل ہونےکےتناظر میں اقدامات کرتے ہوئےمزیدایل این جی کے لیے سپاٹ خریداری کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان ایل این جی لمیٹڈنےعالمی کمپنیوں سے دو ایل این جی کارگوز کے لیے بولیاں طلب کر لیں،بڈز سات مئی تک طلب کی گئی ہیں جواسی روز کھولی جائیں گی.وفاقی حکومت نے بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو مد نظر رکھتے ہوئے لوڈشیڈنگ اور بڑے شارٹ فال سےبچنے کے لیے دو ایل این جی کارگوز کی بولیاں مئی کے لیےطلب کی ہیں۔