اسلام آباد (رانا غلام قادر )بیوروکریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سرکاری افسران کی گریڈ 19 میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے ضمن میں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس (MCMC) کے انعقاد کے سلسلے میں مختلف وفاقی و صوبائی اداروں سے گریڈ 18 یا مساوی افسران کی نامزدگیاں25مئی تک طلب کر لی ہیں۔ تربیتی کورس رواں برس 27 جولائی سے 2 اکتوبر تک ملک کے 5 بڑے شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ میں واقع نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن (نیپا) میں بیک وقت منعقد ہو گا۔