• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال اقتصادی شرح نمو 2.6 اور آئندہ سال 3.1 فیصد رہنے کا امکان

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) رواں مالی سال پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 2.6فیصد اور آئندہ مالی سال 3.1فیصد رہے گی ، مالیاتی نظم و ضبط کے نتیجے میں مالی خسارہ مالی سال 2025 میں جی ڈی پی کے 4.5 فیصد سے کم ہو کر 3.2 فیصد رہ گیا، ایشیاء اور بحرالکاہل کیلئے اقتصادی و سماجی سروے رپورٹ کے مطابق جون 2025 میں پاکستان میں آنے والے سیلاب نے ہزاروں جانیں لے لیں، لاکھوں افراد کو بے گھر کیا اور فصلوں، گھروں اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا، سیلاب کے بعد مہنگائی میں اضافہ ہوا، جبکہ بڑے پیمانے کی صنعت نے بہتر کارکردگی دکھائی،پاکستان میں مہنگائی 2024 میں 23.8 فیصد سے کم ہو کر 2025 میں 4.6 فیصد ہو گئی، جس کی وجہ سخت مالیاتی پالیسی، مالیاتی نظم و ضبط اور بہتر زرعی پیداوار تھی تاہم جون 2025 کے سیلاب کے بعد سال کے دوسرے حصے میں قیمتوں پر دباؤ دوبارہ بڑھ گیا، تاہم ماہرین کے مطابق ایسی پالیسیوں کے اثرات عوامی فلاح و بہبود پر بھی نظر رکھنا ضروری ہے، کیونکہ ماضی میں بالواسطہ ٹیکسوں کے ذریعے بوجھ غریب طبقے پر زیادہ پڑا جبکہ ترقیاتی اخراجات میں کمی سے کم ہنر مند مزدور متاثر ہوئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید