• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، مستثنیٰ علاقے بھی لوڈشیڈنگ کی زد میں، مرمت کے نام پر بجلی بند

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک میں نئی انتظامیہ کے آتے ہی شہر میں بجلی کی فراہمی بد ترین ہوگئی جاری ہیٹ ویو میں بجلی کی دن رات گھنٹوں لوڈشیڈنگ کو شہری برداشت کر ہی رہے تھے لیکن مستثنیٰ علاقے بھی لوڈشیڈنگ کی زد میں آگئے مرمت کے نام پر دن سے رات گئے تک بجلی بند کرنے کا نیا سلسلہ شروع کر دیا گیا، جس سے شہری سخت اذیت سے دو چار ہیں۔ ان کا کہنا ہےکہ موسم گرماکا کے الیکٹرک کو پہلے سے معلوم تھا جبکہ حالیہ ہیٹ ویو سے متعلق بھی محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیاتھا لیکن اس کے باوجود شہریوں کو بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا صارفین نے کہا کہ سابق سی ای اوکے دور میں گزشتہ کچھ عرصے سےصورتحال اتنی خراب نہ تھی لیکن ایسا محصوص ہوتا ہے کہ نئی انتظامیہ کے آتے ہی معاملات قابو سے باہر ہیں ماڈل کالونی کے مکینوں نے بتایا کہ منگل کو کیبل فالٹ کے نام پردن بارہ بجے سے رات بارہ بجے تک بیشتر علاقےبجلی سے محروم رہے لیکن کے الیکٹر ک نے جمعرات کو ایک بار پھر صبح نو سے شام چھ بجے تک مینٹیننس کے نام پر بجلی بند کرنے کااعلان کر دیا ہےشہر کے متعدد علاقوں سےمرمت کے نام پر بدھ کو بھی بجلی معطل رہنے کی اطلاعات ملیں لوڈ شیڈنگ الگ جاری رہی جس نے شہریوں کے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر رکھاشدید گرمی میں بجلی نہ ہونے سے ان کی زندگی جہاں اجیرن رہی موٹریں نہ چلنے سے پانی کے حصول میں انہیں دشواری کا سامنا رہارات گئے تک کراچی کے متعد علاقوں بجلی بند رہنے کی اطلاعات ملیں واضح رہےکے الیکٹرک نے ہیٹ ویو کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور مرمتی کام معطل رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید