اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وفاقی کابینہ نےگلگت بلتستان میں فوج کی تعیناتی میں 14جون تک توسیع کردی،وفاقی حکومت نےگلگت بلتستان حکومت کی درخوست پر گلگت، سکردو اور شگر کے اضلاع میں فوج تعینات کی تھی۔ وفاقی حکومت نےگلگت بلتستان میں امن امان کےحوالے سےاہم فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نےگلگت بلتستان میں فوج کی تعیناتی کی تعیناتی مدت میں14جون2026 تک توسیع کی منظوری دی ۔ گلگت بلتستان حکومت نےفوج کی تعیناتی میں توسیع کےلئے درخواست کی تھی۔وفاقی حکومت نےآئین کےآرٹیکل 245 کےتحت فوج کو تعینات کیا ۔