• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو اکنامکس نیو ورلڈ آرڈر کی بنیاد بنے گی، جنرل (ر) ناصر جنجوعہ

لاہور (آصف محمود بٹ) سابق قومی سلامتی مشیر جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ دنیا ایک گہرے اور بنیادی تغیر سے گزر رہی ہے جہاں طاقت کا توازن جنگی محاذ آرائی سے ہٹ کر جیو اکنامکس کی طرف منتقل ہو رہا ہے، آئندہ عالمی نظام کی تشکیل بندوق نہیں بلکہ معیشت اور امن کے ذریعے ہوگی۔ پاکستان، جو طویل عرصے تک علاقائی و عالمی تنازعات کا مرکز رہا، اب ایک مضبوط، پُراعتماد اور ابھرتی ہوئی ریاست کے طور پر خطے میں استحکام، ثالثی اور معاشی رابطوں کا اہم مرکز بن چکا ہے،چینی قونصل جنرل مسٹر سن یان نے کہا کہ دنیا غیر معمولی تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے ، عالمی سطح پر ’’امن کا خسارہ‘‘ بڑھ رہا ہے،قونصل جنرل ترکیہ مہمت ایمن شمشیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ثالثی کوششیں اسے ایک ذمہ دار اور مؤثر علاقائی قوت کے طور پر سامنے لا رہی ہیں، ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کے مطابق یکطرفہ پابندیاں "معاشی دہشت گردی "ہیں ،۔گولڈن رنگ اکنامک فورم (جی آر ای ایف) کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل جنجوعہ نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ عالمی نظام جنگوں کے نتیجے میں تشکیل پاتا رہا، تاہم موجودہ دور میں طاقت کا اصل پیمانہ اقتصادی صلاحیت، علاقائی روابط اور باہمی انحصار بن چکا ہے۔

اہم خبریں سے مزید