کراچی (نیوز ڈیسک) آپریشن ایپک فیوری ختم، کیا ایران جنگ واقعی اختتام کو پہنچ گئی؟ صدر ٹرمپ کی ایران سے معاہدہ نہ ہونے پر حملوں کی دھمکی،متضاد بیانات کے باعث صورتحال غیر واضح، ماہرین کا کہنا ہے جنگ کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا، سفارتی کوششیں تیز، مگر کشیدگی برقرار ، فریقین کیلئے پسپائی مشکل ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی آپریشن ایپک فیوری اپنے مقاصد حاصل کرنے کے بعد ختم ہو گئی ہے اور اب واشنگٹن امن کا راستہ اختیار کرنا چاہتا ہے۔