• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسد ابن حسن) ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ادارے کے پانچ کاؤنٹر ٹیررازم سرکلز کے نئے شعبے SWAT میں بڑی تعداد میں اہلکاروں کی تعیناتیوں کی منظوری دے دی ہے۔ یہ نیا شعبہ ایس ڈبلیو اے ٹی "اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس" کا مخفف ہے۔ اس شعبے کو امریکی تحقیقاتی ادارے کی طرز پر کاپی کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ 48 تعیناتیاں اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوہاٹ، پشاور اور کوئٹہ میں کی گئی ہیں۔ پہلے مرحلے میں افسران کی تعیناتیاں کی گئی تھیں اور اب دوسرے مرحلے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے لے کر کانسٹیبلز تک کی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید