اسلام آباد( رانا غلام قادر )پاکستان کےلیےعالمی مالیاتی فنڈ کےایگزیکٹو بورڈکااجلاس کل جمعہ کو ہوگا،بورڈ اجلاس میں توسیعی فنڈ فیسلیٹی کا تیسرا اور کلائمٹ فناننسنگ کا دوسراجائزہ منظوری کےلیےپیش کیا جائے گا،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کےبعدپاکستان کے لیےایک ارب اکیس کروڑ ڈالرز کی اقساط فوری جاری کی جائیں گی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں پاکستان کے لیےتوسیعی فنڈفیسلیٹی پروگرام اورکلائمٹ فناننسنگ کے تحت فنڈزجاری کرنےکا جائزہ لیاجائے گا،بورڈکی منظوری سےپاکستان کودونوں پروگراموں کےتحت مجموعی طور پر ایک ارب21کروڑ ڈالرز کی اقساط ملیں گی۔