اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیو رو کریسی میںتقرر و تبادلے ،ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ20 کے افسر افتخار امجد کی وزارت خزانہ میں بطورجوائنٹ سیکریٹری تعیناتی کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع،ڈاکٹر ارم صدیق شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی میں تعینات، سیکشن افسر سلمیٰ عزیز کی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعیناتی میں توسیع کر دی گئی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرر و تبادلوں کے نو ٹیفیکیشن جا ری کردیے ۔افتخار امجد کی کی وزارت خزانہ میں بطورجوائنٹ سیکریٹری تعیناتی 31 جنوری 2026 سے 30 جنوری 2028 تک مؤثر ہو گی۔