• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں عورت مارچ کی خواتین سے بدسلوکی پر بلاول بھٹو برہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر، ایجنسیاں) عورت مارچ کی خواتین سے بدسلوکی کے واقعے پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا خواتین کے ساتھ نامناسب رویہ برداشت نہیں کیا جائیگا۔واقعے کے بعد حکومتی سطح پر بھی صورتحال کا نوٹس لیا گیا،علاو ہ ازیں بلاول بھٹو سے صوبائی وزیر،ارکان اسمبلی ڈپٹی میئرکراچی اور پارٹی رہنمائوں نے بلاول ہائوس میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں صوبائی کارکردگی، عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عورت مارچ کی خواتین سے مبینہ بدسلوکی کے واقعے پر پولیس کے رویے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کے بعد محکمہ داخلہ نے بلاول بھٹو کی ہدایت پر زیر حراست لی گئی خواتین کو رہا کر دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس یا کسی ادارے کو سماجی کارکنوں کے خلاف اس قسم کے رویے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ واقعے کے بعد حکومتی سطح پر بھی صورتحال کا نوٹس لیا گیا، جبکہ متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایسے معاملات میں قانون کے مطابق اور محتاط رویہ اپنایا جائے۔
اہم خبریں سے مزید