• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبرگ ٹاؤن کے طلبہ کیلئے ”تعلیم کارڈ“ انقلابی اقدام ہے، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ گلبرگ ٹاؤن ملک کا پہلا ٹاؤن ہے جو اپنے طلبہ کے لیے ”تعلیم کارڈ“ جاری کر رہا ہے،یہ ایک انقلابی اور تاریخی اقدام ہے جس کے ذریعے نہ صرف طلبہ کو تعلیمی سہولتیں فراہم کی جائیں گی بلکہ قوم کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی عملی جدوجہد کو بھی تقویت ملے گی، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ہفتہ 9 مئی کو رات ساڑھے 7 بجے ایک خصوصی تقریب میں تعلیم کارڈ تقسیم کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلبرگ ٹاؤن کے تحت ”تعلیم کارڈ“ پروگرام کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید