• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا کی ہڑتال، دفاتر میں تالہ بندی ،ملازمین کی ریلی و احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کی جانب سے مرکزی و صوبائی قیادت کی کال پر ملتان ڈویژن کے مختلف سرکاری دفاتر میں مکمل ہڑتال اور تالہ بندی کی گئی،ملازمین اپنے اپنے دفاتر سے جلوسوں کی صورت میں رضا ہال ضلع کونسل پہنچے جہاں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا،احتجاج میں کمشنر آفس، محکمہ تعلیم، صحت، سوشل ویلفیئر، نشتر میڈیکل یونیورسٹی، ایکسائز، ہائی وے، بلڈنگ، ایریگیشن، میٹروپولیٹن کارپوریشن، لائیو اسٹاک، لیبر، سوشل سیکورٹی، ریلوے، ٹیکنیکل ایجوکیشن، بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سمیت متعدد محکموں کے ملازمین اور یونین نمائندگان نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید