• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمہ میں نامزد ملزم کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام ، ایئرپورٹ سے گرفتار

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے نے مقدمہ میں نامزد ملزم کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی، ایئرپورٹ سے گرفتار ، تفصیلات کے مطابق ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز FZ-326 مسافروں کو لیکر دبئی شیڈول تھی کہ دوران چیکنگ ایف آئی اے نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت مجید کے نام سے ہوئی ،ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شخص تھانہ احمد پور ڈسٹرکٹ بہاولپور میں درج مقدمہ نمبر 638/25میں پولیس کو مطلوب تھا ،مذکورہ شخص کا پاسپورٹ بھی سٹاف لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا ،گرفتار شخص کو سرکل آفس منتقل کرنے کے بعد کاغذی کارروائی کرکے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
ملتان سے مزید