کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی جریدےٹائم کا کہنا ہے صدرٹرمپ کا دورہ چین بے نتیجہ رہنے کا امکان ہے،کسی بڑے معاہدے کی توقع کم ہے۔ چین اپنی حکمت عملی کے باعث مضبوط پوزیشن میں ہے، امریکا ایران جنگ اور ہرمز بحران پردباؤ کا شکار ہے۔ اس صورتحال میں بیجنگ بڑے سمجھوتوں پر آمادہ دکھائی نہیں دیتا، ملاقاتیں زیادہ تر علامتی نوعیت کی ہونگی۔بین الاقوامی تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا آئندہ چین کا دورہ زیادہ تر علامتی نوعیت کا ہوگا اور اس سے کسی بڑے یا عملی معاہدے کی توقع نہیں کی جا رہی۔ رپورٹ کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان طویل عرصے سے جاری تجارتی، ٹیکنالوجی، انسانی حقوق اور جغرافیائی سیاسی اختلافات اب بھی برقرار ہیں، اور دونوں ممالک بار بار مذاکرات کے باوجود کسی بنیادی اتفاق تک نہیں پہنچ سکے۔