• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلی، حج مزید متاثر ہونے کا خدشہ، نئی تحقیق میں انتباہ

کراچی (نیوز ڈیسک) نئی تحقیق میں ماہرین نے انتباہ کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث حج مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، شدید گرمی اور حبس نے حج 2024میں انسانی برداشت کی حدیں عبور کر دی تھیں، آئندہ دہائیوں میں حج کے دوران اموات اور ہیٹ اسٹروک کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ ڈیلی میل کے مطابق یورپی جیو سائنسزیونین کے ماہرین کی نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث حج کا سفر تیزی سے زیادہ خطرناک بنتا جا رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق 2024 کے حج کے دوران مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا جبکہ شدید گرمی اور نمی نے کئی مواقع پر انسانی برداشت کی حدیں عبور کر لیں۔

دنیا بھر سے سے مزید