کراچی(اسٹاف رپورٹر)لیاری ندی میں مرکزی لائن سے میٹھے پانی کی چوری پر پاکستان رینجرز اور واٹر کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی ،سب سوائل ایسوسی ایشن کے صدر شکیل مہراور ابراہیم کے خلاف واٹر کارپوریشن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق لسبیلہ پل کے نیچے سندھ ہوٹل سے میراں ناکہ جانے والی واٹر کارپوریشن کی 33انچ قطر کی مرکزی لائن کے قریب غیر قانونی سب سوائل نیٹ ورک کی آڑ میں میٹھے پانی کی چوری کیا جا رہا تھا۔ شکیل مہر اور ابراہیم کے زیر استعمال تین مشتبہ سب سوائل نیٹ ورکس کی مکمل تلاشی لی کارروائی کے دوران پہلے نیٹ ورک پر 50فٹ گہرے واٹر ٹینک کے نچلے حصے میں ایک خفیہ سرنگ دریافت ہوئی، جو براہ راست واٹر کارپوریشن کی مرکزی لائن سے منسلک تھی۔