کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر بھر میں خصوصی بیوٹیفکیشن زونز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد پائیدار شہری انفرااسٹرکچر کو فروغ دینا، گرین اسپیسز میں اضافہ اور کراچی کے مجموعی حسن کو بہتر بنانا ہے، یہ فیصلہ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا، میئر کراچی نے کہا کہ موسمی پیش گوئی کے مطابق رواں سال کراچی میں شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے، اس لیے سڑکوں کی بحالی، نکاسی آب اور شہری انفرااسٹرکچر سے متعلق منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔