• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فٹبال ورلڈ کپ فائنل کا ٹکٹ 33 ہزار ڈالر کا، امریکا میں ہنگامہ

نیویارک (جنگ نیوز) فیفا نے 2026 ورلڈ کپ فائنل کے مہنگے ترین ٹکٹوں کی قیمت بڑھا کر 32 ہزار 970 ڈالر کردی، جس پر امریکا میں شدید ردعمل سامنے آگیا اور اراکینِ کانگریس نے تنظیم سے وضاحت طلب کرلی۔فائنل کیلئے پہلے کیٹیگری ون ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 10 ہزار 990 ڈالر تھی، تاہم نئی ٹکٹس تقریباً 33 ہزار ڈالر میں فروخت کیلئے پیش کردی گئیں۔ امریکی کانگریس کے ارکان نے فیفا صدر جیانی انفانٹینو کو خط لکھ کر اس کا جواب مانگا ہے۔ انفانٹینو نے قیمتوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں انٹرٹینمنٹ مارکیٹ بہت بڑی ہے اور سستے ٹکٹ بلیک مارکیٹ میں مزید مہنگے فروخت ہوتے ہیں۔ فیفا کے ری سیل پلیٹ فارم پر فائنل کے بعض ٹکٹ 20 لاکھ ڈالر تک میں بھی پیش کیے گئے ۔

اسپورٹس سے مزید