• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت تماشائی نہیں تماشا بن گیا ہے، خالد مقبول صدیقی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم و فنی تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نو مئی کا سیاہ دن ملکی تاریخ کا وہ باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، دشمنوں نے ریاست کے ستونوں پر وار کر کے ملک کو کمزور کرنے کی مذموم سازش کی تھی لیکن پاک فوج کے غازیوں اور شہدا نے اپنی شجاعت سے ان ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، بھارت تماشائی نہیں تماشابن گیا ہے،پاکستان آئندہ عالمی فیصلوں کا مرکز بن گیا ہے۔وہ جمعہ کو سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی رہائش گاہ پر معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی مناسبت سے منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید