• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی جے 35 اسٹیلتھ طیاروں سے پاکستان کو بھارت پر فیصلہ کن برتری حاصل

کراچی (نیوز ڈیسک)چینی جے35 اسٹیلتھ طیاروں سے پاکستان کو بھارت پرفیصلہ کن برتری حاصل ہوجائے گی، ففتھ جنریشن جنگی طیاروں سے فضائی صلاحیت میں نمایاں اضافہ متوقع، توازن میں اہم پیشرفت قرار، پاکستان کا جے10 سی طیاروں کی مزید خریداری اور جے ایف17 کی اپ گریڈیشن کا بھی اعلان کیا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق پاکستان ایئر فورس نے چین کے ساتھ جدید ترین جے35 اسٹیلتھ لڑاکا طیاروں کے حصول کے لیے ابتدائی تعاون معاہدے کی تصدیق کر دی ہے، جسے خطے میں فضائی طاقت کے توازن میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں ایک پریس بریفنگ کے دوران فضائیہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ جدید صلاحیتوں کے حصول کی بنیاد رکھی جا چکی ہے، جن میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے درست ہتھیار، جے-10 سی طیاروں کی مزید خریداری اور جے ایف-17 طیاروں کی بڑی سطح پر اپ گریڈیشن شامل ہے

ملک بھر سے سے مزید