• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذخائر میں کمی، مگر امریکا نے خلیجی ممالک کو 17 ارب ڈالر کے مزید میزائل بیچ ڈالے

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا نے خلیجی ممالک کو 17ارب ڈالر کے مزید میزائل فروخت کر دیے۔ ایران جنگ کے بعد دفاعی ذخائر پر دباؤ، کویت، امارات اور بحرین کو جدید میزائل سسٹمز فراہم کیے جائیں گے۔ مجموعی دفاعی معاہدوں کی مالیت 25 ارب ڈالر ، ایران جنگ کے دوران امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی آئی ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کویت، متحدہ عرب امارات اور بحرین کو ہزاروں اینٹی میزائل سسٹمز اور متعلقہ خدمات کی فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس کی مجموعی مالیت تقریباً 17 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ یہ معاہدے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران امریکا اور اس کے اتحادی ممالک اپنے فضائی دفاعی میزائلوں کا بڑا حصہ استعمال کر چکے ہیں، جس کے باعث امریکی ذخائر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید