• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے پٹرول 414.78 اور ڈیزل 414.68 روپے کا کردیا

اسلام آباد (عاطف شیرازی) حکومت نے پٹرول کی قیمت میں14.92اور ڈیزل کی قیمت میں15روپے فی لٹر اضافہ کردیا ،جس کے بعد پٹرول414.78 اور ڈیزل 414.58 روپے فی لیٹر مقرر، وزارتِ توانائی کے پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر 9مئی سے ہوگا۔اعلامیے کے مطابق موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ، جبکہ اس سے قبل پیٹرول 399 روپے 86پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا تھا۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ پہلے ڈیزل 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر دستیاب تھا۔ 

اہم خبریں سے مزید