• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی ، اغوا اور زیادتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس کی کارروائیاں، اغوا اور زیادتی سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات، تفصیلات کے مطابق پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 8افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ کپ پولیس نے ملزم مبشر سے 1080گرام ہیروئن بی زیڈ پولیس نے ملزم عرفان سے 500گرام چرس کوتوالی پولیس نے ملزم دلاور سے 15لیٹر شراب صدر پولیس نے ملزم مظہر سے 5لیٹر قادر پورراں پولیس نے ملزم نعیم سے 550گرام چرس شاہ شمس پولیس نے ملزم فرحان سے 1030گرام چرس ممتاز آباد پولیس نے ملزم سلمان سے 10لیٹر شراب اور بستی ملوک پولیس نے ملزم آصف سے 14لیٹر شراب برآمد کرلی ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،  پولیس نے ٹیلی گراف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ دریں اثنا ممتاز آباد پولیس کو اکرم نے بتایا کہ میرا بیٹا محمود اکرم گھر سے باہر گیا واپس نہیں آیا جسے نامعلوم ملزمان نے اغوا کرلیا دہلی گیٹ پولیس کو اکرم نے بتایا کہ میری بیٹی نہم کا پرچہ دینے گھر سے گئی پیپر ختم ہونے کے بعد گھر نہ پہنچی جسے نامعلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے جبکہ بوہڑ گیٹ پولیس کو فاروق نے بتایا کہ میری بیوی سونیا سامان لینے باہر گئی جسے نامعلوم ملزمان ورغلاکر اغوا کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی، پولیس نے زیادتی کی کوشش کرنے کے مختلف واقعات کے الزام میں قریبی رشتے دار سمیت دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، گاڑی فروخت کرنے کے بہانے شہری کو لوٹ کر فرار ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، بی زیڈ پولیس کو وسیم اقبال نے بتایا کہ او ایل ایکس پر گاڑی کی خریداری کیلئے نمبر پر رابطہ کیا نامعلوم نے مجھے ننگانہ چوک بلوایا جب میں پہنچا تو نامعلوم دو سے تین آگئے مجھے باتوں میں الجھاکر نوسربازی کرتے ہوئے 14لاکھ 50ہزار لیکر فرار ہوگئے ،پولیس نے نامعلوم نوسرباز ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ، جلیل آباد پولیس نے ملزم بہادر سے پسٹل ملزم عبدالقادر سے پسٹل اور قادر پورراں پولیس نے ملزم اسد سے پسٹل گولیاں برآمد کرلی ۔،سرکاری دیوار توڑ کر املاک کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی تعمیرات کرنے کے الزام میں پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ، بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں پولیس نے تین ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،ملاوٹ شدہ پتی تیار کرنے کے الزام میں پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ شاہ شمس پولیس کو خلیل نے بتایا کہ دوران چیکنگ ملزم سہیل کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے ملاوٹ شدہ پتی تیار کرنے والا سامان جس میں تین سو کلو گرام لکڑی کا بور ،دو سوکلو کلر وغیرہ برآمد کرلیے ملزم جعلی پتی تیار کرکے سپلائی دیتا تھا ۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید