• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم کے دوران امام بارگاہوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، ایس ای میپکو

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو کے ایس ای ساجد حسین گوندل نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام میں قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جب کہ ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ نے کہا کہ قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں پر ہونے والی مجالس عزا اور ماتمی جلوس روٹس پر بالخصوص بجلی کے کھمبوں سے لٹکتے بجلی کے گچھوں کو درست کیا جائے، مجالس عزا اور جلوس روٹس پر بجلی کی فراہمی کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ لائسنس داروں اور عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور تعزیہ کو بھی اندھیرے کی وجہ سے خدانخواستہ نقصان نہ پہنچے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ کی قیادت میں اپنے دفتر واپڈا ہیڈ آفس خانیوال روڈ پر لائسنس داروں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں محرم الحرام انتظامات کے سلسلے میں کیا اور اس موقع پر وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی۔
ملتان سے مزید