• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربوں کی لاگت سے تعمیر ہیڈ محمد والا روڈ چند ماہ بعد ہی شہریوں کے لیے خطرہ بن گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر) ہیڈ محمد والا روڈتعمیر کے چند ماہ بعد ہی شہریوں کے لیے خطرہ بن گئی،سڑک پر جا بجا مین ہول کے کور غائب،ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سریا باہر نکل آیا، ناقص تعمیراتی کام نے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈال دیں، کھلا مین ہول بدانتظامی کی واضح مثال بن گئےجب کہ نوکیلےسریے باہر نکلے ہوئے ہیںجو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کی لاگت سے بننے والی اس نئی سڑک پر تعمیراتی معیار انتہائی ناقص دکھائی دیتا ہے،مختلف مقامات پر مین ہول روڈ لیول سے نیچے اور کہیں اوپر ہیں جب کہ کئی جگہوں پر پیچ اکھڑنا شروع ہوگئے ہیں،رات کے اوقات میں روشنی نہ ہونے کے باعث موٹر سائیکل سوار اور گاڑی چلانے والے شدید خطرات سے دوچار رہتے ہیں،اہل علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ہائی وے ٹھیکیدار اور متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث نئی سڑک شہریوں کیلئے سہولت کے بجائے خطرہ بنتی جارہی ہے، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے سڑک کی مکمل انسپکشن، غائب مین ہول کورز کی فوری تنصیب اور ناقص تعمیراتی کام کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بڑے جانی حادثے سے بچا جاسکے۔
ملتان سے مزید