• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں کے شہری گاڑی، 18 موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں کے شہری گاڑی18موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے۔طلائی زیورات،موبائل فونز،مویشیوں ،نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 13موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،مویشیوں ،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ چاکرہ روڈ پر چاکرہ سے موبائل جس کے کورمیں 10ہزار روپے تھے ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ ڈگری کالج والی گلی میں فیصل محمود سے 12لاکھ روپے ،اڈیالہ روڈ پرڈسٹر بیوشن کمپنی کے ڈرائیور سے 15ہزار روپے ،موبائل اور شناختی کارڈ وغیرہ ،تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجاروڈ پرضیاء سے 25ہزار روپے اور موبائل چھین لیاگیا،کالج روڈ پر شعیب کی گاڑی سے ایل سی ڈی ،کمرشل مارکیٹ میں شہری کے کمرے سے 21ہزار روپے ،کمرشل مارکیٹ میں عمیر افضل کی گاڑی سے20ہزار روپے ،لیپ ٹاپ ،ڈرائیونگ لائسنس ،پاسپورٹ ،دیگر ڈاکومنٹس اور کارڈزوغیرہ ،کھنہ پل کے قریب ملک ریاض کے گھرسے تالے توڑ کرموٹرسائیکل ،3لاکھ روپے ،آدھ تولہ سونا،14تولے چاندی ،استری اور دیگر الیکٹرانک کی اشیاء چوری کرلی گئیں ۔ ادھر اسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی اور 5موٹرسائیکلوں سے محروم ہوگئے ،تھانہ ہمک کے علاقہ میں شہری کی گاڑی چوری کرلی گئی ،تھانہ آبپارہ ،تھانہ شالیمار ،تھانہ نیلوراور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقوں سے ایک ،ایک موٹرسائیکل چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید