• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں شیخ ادریس کی شہادت پر جے یوآئی کا مظاہرہ کیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شیخ ادریس کی شہادت کے خلاف جےیوآئی اسلام آباد کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، امیر جےیوآئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز ہزاروی کی سربراہی میں ہونے والے مظاہرے میں جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اسلم غوری، سندھ کے نائب امیر قاری عثمان ، جےیوآئی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سعید سرور، امیر جےیوآئی راولپنڈی ڈاکٹر ضیاء الرحمان ، مفتی عبداللہ ، جےیوآئی اسلام آباد کے قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،مظاہرین نے شہید شیخ ادریس پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ملزموں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا،قاری عثمان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا تب تک موجودہ حکومت شیخ ادریس کی قاتل ہے، انہوں نے کہاکہ جےیوآئی پر امن سیاسی جماعت ہے اورجےیوآئی نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔
اسلام آباد سے مزید