• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، سنگین جرائم میں ملوث 40 اشتہاریوں سمیت 74 جرائم عناصر گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے 48گھنٹوں میں سنگین جرائم میں ملوث40 اشتہاریوں سمیت 74 جرائم پیشہ عناصر کوگرفتار کرلیا، اسلام آباد پولیس ٹیموں نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 34ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے4کلو 65گرام چرس، ایک کلو 81 گرام آئس،ایک کلو 387گرام ہیروئن،84 بوتلیں شراب ،ایک گن اور مختلف بور کے 19 عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے گئے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ، جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 40مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔
اسلام آباد سے مزید