• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، اسلام آباد میں 2 مبینہ پولیس مقابلے، 3 ملزمان ہلا ک ہوگئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )راولپنڈی ،اسلام آباد میں 2مبینہ پولیس مقابلوں میں 3ملزمان ہلا ک ہوگئے ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ گزشتہ رات صدر بیرونی کے علاقہ میں روات سے فرارہونے والے ملزموں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ،فائرنگ کے دوران قتل و اقدام قتل کے مقدمہ کے دو ملزمان ہلاک ہوگئے ،ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان اپنے ساتھیوں کی مدد سے کچھ دیر قبل روات پولیس کی حراست سے فرار ہوئے تھے، جنہوں نے تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ میں ایک شہری سے گن پوائنٹ پر کار چھینی اور فرار ہو رہے تھے کہ اس دوران صدر بیرونی پولیس نے مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے صدر بیرونی پولیس پر فائرنگ شروع کر دی ، فائرنگ کے دوران دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے جن کی شناخت اشفاق اور عباد کے نام سے ہوئی۔ادھر ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کورال کی حدود میں پولیس ٹیم پر فائرنگ کے دوران ڈکیت گینگ کا ایک رکن ہلاک جبکہ ایک رکن زخمی ہوگیا،تھانہ کورال ٹیم گرفتار ملزمان احمد شہزاد اور منیب الرحمان کو اسلحہ اور مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے لے کر جارہی تھی کہ راستے میں چھپے ملزمان نے ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی،پولیس ٹیم بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہی،جب کہ ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے گرفتار ملزم احمد شہزاد ہلاک جبکہ منیب الرحمان زخمی ہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید