• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلتھ سروسز اکیڈمی و محکمہ صحت پنجاب میں زچہ و بچہ کی صحت سے متعلق معاہدہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ملک میں زچہ و بچہ کی صحت کے نظام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے لیے ہیلتھ سروسز اکیڈمی اور محکمہ صحت پنجاب کے درمیان ایک اہم اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس معاہدے کا مقصد پنجاب بھر میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق سہولیات، تربیتی نظام اور طبی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہےمعاہدے کے تحت ہیلتھ سروسز اکیڈمی پنجاب کے 70 ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سینٹرز میں طبی عملے کی استعداد کار بڑھانے، جدید تربیتی پروگرامز منعقد کرنے اور صحت کے شعبے میں پیشہ ورانہ مہارت کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کرے گی۔ اس تعاون کے ذریعے ڈاکٹرز، نرسز، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر متعلقہ طبی عملے کو جدید طبی تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ زچہ و بچہ کی شرح اموات میں کمی اور بنیادی صحت کی سہولیات میں بہتری لائی جا سکےتقریب میں دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام، ماہرین صحت اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر معاہدے کی دستاویزات کا باضابطہ تبادلہ بھی کیا گیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد خان نے اس شراکت داری کو صحت عامہ کے شعبے میں ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے پنجاب کے دور دراز علاقوں میں بھی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
اسلام آباد سے مزید