• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی کے جانوروں کی فروخت کیلئے اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں قائم ہوں گی

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر)عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی فروخت کے لئے اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں قائم ہوں گی ،ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے عید الاضحی ٰکے حوالے سے 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،یہ منڈیاں ضیاء مسجد، سیکٹرآئی 12 ، بارہ کہو ،لہتراڑ روڑ سلطانہ فاونڈیشن، سنگجانی اور جاپان روڑ پر قائم کی جائیں گی ،منڈیوں کا قیام 10 مئی سے تمام 6 پوائنٹس پر عمل میں لایا جائے گا ،اس سلسلے میں ڈی سی اسلام آباد نے پارکنگ، سینیٹشن، سیکورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردیں ،ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہاہے کہ مویشی منڈیوں میں نوٹیفائڈ ریٹ سے زائد فیس وصول کرنے کی شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے گا، اس مقصد کے لئے ہر مویشی منڈی میں ایک مجسٹریٹ ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود ہوگا، ڈی سی اسلام آباد نے مویشی منڈیوں سے متصل شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ خصوصی حکمت عملی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے ،انہوں نے کہاکہ مویشی منڈی کے علاوہ شہر میں کسی بھی پوائنٹ پر جانوروں کی خریدو فروخت کی سختی سے ممانعت ہوگی۔
اسلام آباد سے مزید