• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپکا کے نو منتخب صدر حاجی سکندر لہڑی کو مبارکباد

کوئٹہ ( پ ر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ایکسائز کے صدر شاہ زمان اکازئی نے ایپکا بلوچستان کے نو منتخب صدر حاجی سکندر لہڑی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے شاہ زمان اکازئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حاجی سکندر لہڑی کا صوبائی صدر منتخب ہونا بلوچستان بھر کے کلرکس و ملازمین کے لیے نیک شگون ہےان کی بے لوث قیادت، تجربہ اور ملازم دوستی کا جذبہ ایپکا بلوچستان کو مزید فعال اور مضبوط بنائے گاانہوں نے حاجی سکندر لہڑی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتےہوئے اُمید طاہر کی ہے کہ وہ ملازمین کے حقوق، پروموشن اور دیگر مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گےانہوں نے پانی طرف سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
کوئٹہ سے مزید