کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اختر السلام نے کہا ہے کہ قومی کھیل کی باگ دوڑ درست ہاتھوں میں آنے سے بہتری کی امید نظر آرہی ہے،آنے والے عالمی اور ایشیائی مقابلے پاکستان ہاکی کے لئے بہت اہم ہے، حکومت کی توجہ بھی کھیل میں اچھی تبدیلی پر مرکوز دکھائی دے رہی ہے وہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ ماضی کے نامور کھلاڑیوں کو آگے لانے سے مضبوط ٹیموں کی تشکیل میں مدد ملے گی، اقر باپروری اور کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی،تقریب سے پروفیسر راؤ جاوید اقبال ، گلفراز احمد خان،افتخار سید، محمود ریاض، رانا مشتاق، اصغر عظیم، مجاہد سولنگی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔