کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ حکام کے ساتھ اچھی ملاقاتیں رہیں۔فیوچر ٹور پروگرام میں تمام ملکوں کے ساتھ کھیلیں گے وہ ہفتے کو مسلسل دوسرے دن میر پور اسٹیڈیم آئے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ تمیم اقبال نے محسن نقوی کا استقبال کیا۔انہوں نے اپنے وفد اور بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر کے ہمراہ پہلا ٹیسٹ میچ دیکھا اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بات چیت بھی ہوئی۔ خصوصاً کرکٹ کے فروغ کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔