• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت مارچ کے منتظمین نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے ان کے آفس میں ملاقات کی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عورت مارچ کے منتظمین نے ڈی آئی جی ساؤتھ سے انکے آفس میں ملاقات کی، اس موقع پر ایس ایس پی ساؤتھ بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران 10 مئی کو بیج ویو پارک پر منعقد ہونے والے عورت مارچ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کی جانب سے عورت مارچ کے منتظمین کو آگاہ کیا گیا کہ جاری کردہ ضابطہ اخلاق (Code of Conduct) پر مکمل عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔عورت مارچ کی منتظمین نے بھی اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پروگرام کے دوران جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور متعلقہ ہدایات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید